ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعلیٰ کے تعلق سے ہتک آمیز ریمارکس۔ اننت کمار ہیگڈے کے خلاف درج ہوئی ایف آئی آر

وزیر اعلیٰ کے تعلق سے ہتک آمیز ریمارکس۔ اننت کمار ہیگڈے کے خلاف درج ہوئی ایف آئی آر

Thu, 07 Dec 2017 19:33:32    S.O. News Service

میسور و7؍دسمبر(ایس او نیوز) بیلگاوی کے کتور میں بی جے پی کے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سدارامیا کے بارے میں ہتک آمیز زبان استعمال کرنے اور ان کی تذلیل کرنے پر مرکزی وزیر مملکت اننت کمار ہیگڈے کے خلاف میسور وجے ایم ایف سی کورٹ میں ایک پرائیویٹ کمپلینٹ داخل کی گئی ، جس کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے دیوراجا پولیس اسٹیشن کو ہدایت جاری کی ہے کہ اننت کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کرلے۔

بتایا جاتا ہے کہ اننت کمار کے خلاف ڈسٹرکٹ کانگریس صدر وجئے کمار نے عدالت سے میں نجی شکایت درج کروائی تھی کہ وزیرا علیٰ سدارامیا کے خلاف اننت کمار نے نہایت گھٹیا زبان استعمال کرتے ہوئے ہتک عزت کا جرم کیا ہے۔ میسور وپولیس کمشنر ڈاکٹر اے ایس سبرامنیشور راؤ نے بتایا کہ میسورومیں درج کی جانے والی ایف آئی آر کو بیلگاوی کے کتور پولیس اسٹیشن میں منتقل کیا جائے گا ، کیونکہ مذکورہ واقعہ وہاں پیش آیا تھا۔


Share: